تحریک انصاف کے وائس چیئرمیں شاہ محمود قریشی کا جمشید دستی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سنٹرل جیل ملتان کے باہر کارکنوں کے ہمراہ دھرنا
ملتان (نیوز وی او سی آن لائن) تحریک انصاف کے وائس چیئرمیں مخدوم شاہ محمود قریشی قافلے کے ہمراہ سینٹرل جیل میں قید عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سے جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر جیل کے باہردھرنا دیدیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق جیل کے باہر صورتحال خراب ہونے کے خدشے کا باعث شاہ محمود قریشی کی جمشید دستی سے ملاقات کے لئے انتظامات کر رہی ہے لیکن اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے کو ئی عندیہ نہیں دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمیںشاہ محمود قریشی عید کے روز اپنے کارکنوںکی بڑی تعداد کے ہمراہ سنٹرل جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ نے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی سے ملاقات کرانے سے انکار کرتے ہوئے کسی کو ملاقات کے اجازت نہ ہے کا موقف اپنا یا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمیں شاہ محمود قریشی نے ساتھیوں کے ہمراہ جیل کے باہر دھرنا دیدیا ہے اور مظاہرین کی جانب سے جیل انتظامیہ اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے ۔ جیل انتظامیہ مظاہرین کی تعداد اور صورتحال بگڑنے کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سے ملاقات کے انتظامات کر رہے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے ایسا کوئی واضح طور پر عندیہ نہیں دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو عید سے ایک روز قبل ضمانت پر رہائی کے حکم کے باوجود چند نا معلوم مقدمات میں جیل کے گیٹ سے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا جس کے باعث جمشید دستی جیل میں عید گزار رہے ہیں ۔