انٹرنیشنل
عید کے روز بھی مقبوضہ کشمیر میں احتجاج اور جھڑپیں
سرینگر(نیوز وی او سی) پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور بنگلا دیش میں بھی عید الفطر مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ جامع مسجد دہلی میں سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔ نماز کے بعد لوگ گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ مقبوضہ کشمیر میں عید کا دن بھی بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور احتجاجی مظاہروں میں گزر گیا۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرائے اور آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج اور شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند رکھا گیا اور انہیں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔