انٹرنیشنل

چین:لینڈ سلائیڈنگ سے دب جانے والےافراد کی تلاش جاری

 (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے دب جانےوالے افراد کی تلاش جاری،،، 15 افراد کو زندہ بچالیا گیا، ملبے سے 10 افراد کی لاشیں برآمد،،، 93 لاپتہ افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔
چین کے صوبے سی چوان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا تودہ پہاڑ کے دامن میں موجود گاؤں پر گرپڑا، مٹی کا تودہ گرنے سے 120 کے قریب افراد لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ 40 سے زائد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ ماؤ کاؤنٹی گورنمنٹ کے مطابق ریسکیوآپریشن کے دوران مرنے والے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے غیر ملکی خبرایجنسی کو بتایاکہ ملبے تلے دبے افراد کی صحیح تعداد معلوم نہیں تاہم ایک 80 سالہ خاتون کو ملبے سے نکالاگیا ہے جس کے بعد ریسکیو کئےجانےوالےافرادکی تعداد15ہوگئی۔  صوبائی ٹی وی کےمطابق ریسکیوآپریشن میں 2500 سے زائد افراد حصہ لے رہے ہیں۔ چینی صدر نے امدادی کارروائیوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے، مقامی حکام کاکہناہےکہ تودے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button