رنگ برنگ

نبی کریم رئوف رحیم کا حسن وجمال

حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق بیان فرماتے ہوئے روایت فرماتے ہیں:کریم آقا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ذات میں اور حسن جمال میں بہت عظیم تھے اور دیکھنے والوں کے لیے معظم تھے،اپکا چہرہ مبارک چودھویں کے چاند کی طرح چمکتا تھا، آپکا قد مبارک میانہ تھا اور میانہ سے کچھ نکلا ہوا تھا اور شان یہ تھی جب چلتے تھے تو بڑے قد والوں سے بھی بڑا لگتا تھا، جب بال جوڑتے تو کنگھا کیے بغیر مانگ نکل آتی، پیشانی مبارک سے چمک نکلتی تھی، رخسار مبارک نہایت خوبصورت تھے، دندان مبارک باریک تھے اور موتیوں کی طرح چمک دار تھے، اگر گردن نظر آتی تو چاندی کی طرح چمکتی تھی، جسم فٹ تھا مطلب پتلے بھی نہ تھے اور موٹے بھی نہ تھے، اپکا جسم مبارک روشن تھا، بازو مبارک پر بال زیادہ نہ تھے،
انگلیاں لمبی تھیں، جب چلتے تھے قدم مبارک ایسے اٹھتے تو ایسے لگتا تھا اونچائی سے اتر رہے ہیں، جب کسی سے ملتے تو جس طرف وہ شخص ہوتا اس کی طرف مکمل مڑ جاتے تھے ڈاس کو دیکھتے تو سیدھا ہو کر دیکھتے تھے، جب چلتے تو صحابہ کو آگے چلنے کی ترغیب فرماتے، جس سے بھی ملتے سلام کرنے میں ابتدا فرماتے، آپکا کلام مختصر اور آسانی سے سمجھ آنے والا ہوتا، آپکی طبیعت میں اصلا نرمی تھی، مزاج میں کوئی سختی نہ تھی، اللہ کی نعمت یا کسی کی تھوڑی سی بھلائی پر تعریف فرماتے، حق کی مخالفت اور باطل کو برداشت نہ کرتے، اپنے نفس اور اپنی جان کے لیے کھبی غصہ نہ فرماتے، اور اپنی ذات کے لیے کبھی انتقام نہ لیتے، گفتگو میں ہاتھوں سے اشارہ فرماتے، خوشی کے عالم میں چہرہ نیچے فرماتے اور مسکراتے….!!!!!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button