بھارت کے مقابلے میں چاول کی برآمدات میں بتدریج کمی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کی چاولوں کی برآمدات میں بھارت کے مقابلے میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے جس کی وجہ ہمسایہ ملک بھارت میں بڑے پیمانے پر چاولوں کی کاشت اور کسانوں کو فراہم کردہ حکومتی تعاون ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات اینگرو کارپوریشن کے سی ای او غیاث خان نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت زیادہ منظم ہے جبکہ پاکستانی ملرز بھی کوشش کے باوجود کم عالمی قیمتوں ،پیداواری کوالٹی اور برانڈ امیج قائم کرنے کیلئے حکومتی تعاون میں کمی کے باعث اس سلسلے میں غیر مستقل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات میں خصوصا اسوقت کمی آنا شروع ہوئی جب سے ملک کی تجارت ریکارڈ بلند سطح پر ہے اور یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ ملک کو آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آؤٹ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ فصل کی بہتر معیشت اورریسرچ انسٹیٹیوشن کی معاونت کے باعث بھارت کی فصل کی کوالٹی اکثر و بیشتر یکساں رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت اس شعبے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ رہا ہے ۔