انٹرنیشنل
امریکہ نے محمود عباس کو اسرائیلی مطالبات کی فہرست پیش کردی
مقبوضہ بیت المقدس (ایجنسیاں)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیاہے کہ امریکی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کیلئے اسرائیلی مطالبات کی فہرست صدر محمود عباس کو پیش کردی ۔ ان مطالبات میں فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کی کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے توسط سے ملنے والی اسرائیلی مطالبات کی فہرست پر فلسطینی قیادت نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔