علی زیدی ایران کےحق اورسعودی عرب کیخلاف لابنگ کررہے ہیں،سلیم صافی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
علی زیدی کی لابنگ بارے میرے پاس کافی ثبوت بھی ہیں،سینئرصحافی سلیم صافی،الزام عائدکرنے پرعدالت میں لے کرجاؤں گا۔رہنماء پی ٹی آئی علی زیدی
سینئرصحافی اور تجزیہ کارسلیم صافی نے انکشاف کیا ہے کہ رہنماء پی ٹی آئی علی زیدی سعودی عرب کیخلاف پاکستان میں ایرانی لابنگ کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رہنماء پی ٹی آئی علی زیدی کے بارے میرے پاس ثبوت بھی ہیں۔جبکہ ان کے بہت سارے واٹس ایپ میسجزبھی ہیں۔
اسی طرح ان کی پی ٹی آئی گروپس کے اندرجوڈسکشن ہوتی ہے ان کی ویڈیوزبھی ہیں۔جبکہ ان کی ایران کی حمایت اور سعودی عرب کیخلاف پالیسیاں بھی ثبوت ہیں۔سلیم صافی نے مزیدکہا کہ علی زیدی کے اسی لائن پربہت سارے میسجزمجھے بھی آئے ہوئے ہیں۔دوسری جانب رہنماء پی ٹی آئی علی زیدی نے کہاکہ سلیم صافی کوعدالت میں لے کرجاؤں گا،سلیم صافی عدالت میں میسجزدکھائیں۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں