24 جون کے اہم واقعات
24 جون 2017ء ، ہفتہ
28 رمضان المبارك 1438ھ
09 ہاڑ 2074 ب
● 1206ء دہلی سلطنت کے پہلے بادشاہ قطب الدین ایبك کی لاہورمیں تاجپوشی ہوئی
● 1314ء بینوکربن کی لڑائی کے بعد اسکاٹ لینڈ نے خود کو انگلینڈ سے آزاد کرایا۔
● 1340ء فرانس اور برطانیہ کے درمیان 100 سال تک چلی لڑائی کے دوران سلوئس جنگ میں برطانوی بحریہ نے فرانسیسی بیڑے کو تباہ کیا۔
● 1662ء ڈچ فوج کے مکاؤ پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش۔
● 1763ء مرشدآباد پر ایسٹ انڈیا کمپنی کا دوسری بار قبضہ، میرجعفر کو نواب بنایا گیا۔
● 1688ء فرانس نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
● 1793ء فرانس نے پہلی بار جمہوریائی آئین کو اپنایا۔
● 1881ء میکسیکو میں ٹرین کے پل سے نیچے پانی میں گر جانے سے 200 لوگوں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔
● 1894ء ہر چار برس کے بعد جدید اولمپک کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
● 1901ء پیرس میں ایک نوجوان ہسپانوی مصور پابلو پکاسو کی پہلی نمائش نے مصوروں اور نقادوں کو حیرا ن کر دیا۔
● 1910ء جاپان نے کوریا پر حملہ کر دیا۔
● 1911ء جان میک ڈرمٹ امریکی اوپن گولف ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے امریکی کھلاڑی بنے۔
● 1915ء شکاگو میں ایکل اسٹیمر کے ڈوبنے سے اس پر سوار 800 لوگوں کی موت ہوگئی۔
● 1931ء سابق سوویت یونین اور افعانستان نے ناوابستہ تحریک پر دستخط کئے۔
● 1948ء سوویت یونین نے برلن کی ناکہ بندی شروع کی۔
● 1963ء برطانیہ نے زنجیبار کو اندرونی خود مختاری کی اجازت دی۔
● 1963ء بھارت میں ڈاک اور تار کے محکمہ نے نیشنل ٹیلیکس سروس کا آغاز کیا۔
● 1966ء بمبئی سے نیویارک جانے والے ایئر انڈیا کا ایک طیارہ میں سوئزرلینڈ کے مونٹ بلانک میں حادثہ کا شکار ہوا، جس میں 117 افراد مارے گئے۔
● 1975ء نیویارک JF ہوائی اڈے پر ایسٹرن 727 طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں 113 افراد مارے گئے۔
● 1981ء اسرائیلی رہنما موشے دایان نے پہلی بار اعلان کیا کہ اسرائیل ایٹم بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
● 1985ء خلائی شٹل جی اکیاون نے کامیابی سے مشن مکمل کیا، جس میں پہلے مسلمان عرب شخصیت سلطان بن عبدالعزیز السعود نے سفر کیا۔
● 1986ء حکومت ہند نے کنواری ماؤں کے لئے بھی دیگر ماؤں کو ملنے والی رعایتوں کو منطوری دی.
● 2002ء افریقی ملک تنزانیہ میں ہوئے ٹرین حادثہ میں 281 افراد مارے گئے۔
● 2004ء نیویارک میں سزائے موت پر پابندی۔
● 2012ء اخوان المسلمین کے رہنما محمد مورسی مصر کے صدر منتخب ہوئے۔
ولادت
● 1893ء بچوں کے تفریحی پروگرام بنانے والے ادارے والٹ ڈزنی کے شریک بانی اور صنعتکار رائے او ڈزنی
● 1897ء ہندوستانی کلاسیکی گلوکار اومکار ٹھاکر
● 1924ء غلام مصطفیٰ قاسمی (پاکستان کے ممتاز عالم دین، مفسر، مؤرخ اور ماہر تعلیم) بمقام ضلع لاڑکانہ، پاکستان
وفات
● 1564ء محمود غزنوی کے عہد میں ہندوستانی ریاست کالنجر سے تعلق رکھنے والی اور آرٹ کی دلدادہ رانی درگا وتی
● 1980ء ہندوستان کے چوتھے صدر وی وی گری کا مدراس میں انتقال
● 2008ء عراق میں علی حسن الماجد (کیمیکل علی ) کو ایک لاکھ اسی ہزار کردوں کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر پھانسی دے دی گئی۔
تعطیلات و تہوار
● بہائی فرقے کا رحمۃ کا تہوار