Draft

کینسر کی مریضہ اداکارہ لیزا رائے کو اپنڈکس کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ لیزا رائے کینسر کے بعد ایک اوربیماری اپینڈکس کا شکار ہوگئیں پیٹ میں ہونے والے شدید درد کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اداکارہ لیزا رائے کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے اداکاری کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھی نام کمایا، تاہم بے تحاشہ شہرت کے بعد اداکارہ لیزا اچانک کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر گمنامی کے اندھیروں میں غائب ہوگئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اورعلاج کے بعد کینسر پر فتح حاصل کی لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا، کینسر سے نجات حاصل کرنے کے بعد وہ اپینڈکس کے مرض کا شکار ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیزا کے شوہر نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ممبئی میں شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ انہوں نےاچانک پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ناقابل درد کے باعث انہیں فوراً ہی اسپتال میں داخل کرلیا گیا ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو فوراً ایمرجنسی آپریشن کرانا ہوگا۔
واضح رہے کہ اداکارہ لیزا رائے نے بالی ووڈ میں کم لیکن شاندار کام کیا ہے انہیں پہلی بار 2001 میں ریلیز ہوئی فلم ’’قصور‘‘ سے شہرت ملی فلم میں ان کی اداکاری کو بےحد سراہا گیا تھا بعدا زاں انہوں نے 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’واٹر‘‘میں ایک بیوہ کا کردار اداکرکے سب کے دل جیت لیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button