ون وے کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
ٹریفک کے بہاؤ کو مزیدبہتر بنایا جائے گا۔ون ویلر سمیت ون ویلنگ کے لئے موٹر سائیکل میں ردو بدل(الٹریشن) کرنے والے مکینک کے خلاف بھی اعانت کے جرم میں مقدمات درج کئے جائیں گے۔۔۔۔۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ٹریفک کے بہاؤ کوبہتر بنانے کے لئے تشکیل دئیے گئے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ون ویلر سمیت ون ویلنگ کے لئے موٹر سائیکل میں ردو بدل(الٹریشن) کرنے والے مکینک کے خلاف بھی اعانت کے جرم میں مقدمات درج کئے جائیں گے ۔رانگ پارکنگ گاڑیوں کو لفٹ کرنے کے لئے فورک لفٹر اسکواڈ کو بھی مناسب ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں منعقدہ میٹنگ میں کیا ۔ میٹنگ میں سی ٹی او آصف ظفر چیمہ ، ایس پی ڈویژنز اور سیکٹرز انچارجز موجود تھے ۔سی پی او نے کہا کہ الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی انجام دئیے جائیں گے ۔ون وے کی خلاف ورزی پر سختی سے عمل درآمد ہو گا ۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر ٹریفک ڈیوٹی پر مامور ٹریفک سٹاف کی معاونت کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔بہتر کارکردگی کے لئے ہر سنےئر اپنے جونےئر کو بریف کرے گا اور مطابق’’ ایس او پی ‘‘ ڈیوٹی انجام دی جائے گی ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی کوئی بھی پولیس آفیسر اور جوان اخلاق کا دامن نہیں چھوڑے گا ۔ قانون شکن کے منفی رد عمل سے اپنے اخلاق کو بگڑنے نہیں دے گا اور قانون کے د ائرے میں رہتے ہوئے مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ڈیوٹی سر ا نجام دینے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے جب کہ ڈیوٹی میں تساہل کا شکار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔