پاکستان

مفتی پوپلزئی نے ایک مرتبہ پھر پورے پاکستان سے پہلے ہی خیبرپختونخواہ میں عید کرنے کی تیاری کرلی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مفتی پوپلزئی نے ایک مرتبہ پھر پورے پاکستان سے پہلے ہی خیبرپختونخواہ میں عید کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے متنازعہ دینی رہنما مفتی پوپلزئی نے ایک مرتبہ پھر پورے پاکستان سے پہلے ہی خیبرپختونخواہ میں عید کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ مفتی پوپلزئی نے غیر شرعی طور پر کل بروز ہفتہ چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلا لیا ہے۔
مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ کل چاند نظر آنے کی صورت میں اتوار کو خیبرپختونخواہ میں عید منانے کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مفتی پوپلزئی ہر برس عید اور رمضان کے چاند کے حوالے سے تنازعہ کھڑا کرکے اس حساس معاملے پر قوم کو تقسیم کرتے نظر آئے ہیں۔ عید کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیشن گوئی کی گئی ہے کہ اتوار سے قبل چاند نظر آنے کی امکانات نہیں ہیں۔ تاہم اس کے باوجود 28 ویں روزے والے روز ہی مفتی پوپلزئی نے چاند دیکھنے کیلئے غیر شرعی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button