انٹرنیشنل

ترکی نے شامی مہاجرین کے لئے امداد کی اپیل کر دی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ترک وزیرخارجہ میولیوت چاؤش اولو نے ترکی میں مقیم تقریباً 30 لاکھ شامی مہاجرین کو سنبھالنے میں مدد کے لئے بین الاقوامی برادری کی اعانت طلب کی ہے۔ ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اپیل کی ہے کہ ترکی نے ہمسایہ ملک شام میں خانہ جنگی کے باعث وہاں سے فرار ہونے والے کئی مہاجرین کو پناہ دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ترکی آنے والے شامی مہاجرین کی تعداد دنیا بھر سب زیادہ ہے جن میں زیادہ تعداد سکول جانے بچوں کی ہے اور انہیں تعلیم تک رسائی نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی نے مہاجرین کی بڑی تعداد کی یورپ کی جانب روانگی کم کرنے میں مدد دی ہے لیکن بین الاقوامی برادری نے ترکی میں موجود شامی مہاجرین پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button