انٹرنیشنل

خفیہ معلومات چین کو دینے پر امریکی سفارتی اہلکار گرفتار

(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
شکاگو کے ہوائی اڈے پر 60 سالہ کیون ملروئے سے بھاری رقم برآمد ہوئی جس کے بارے وہ کوئی وضاحت پیش نہیں کر سکے۔محکمہِ انصاف کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ کیون ملروئے کے خلاف الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں جبکہ ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینڈرو ویئل کے مطابق کیون ملروئے کو ماضی میں اعلیٰ ترین سکیورٹی کلیرنس دی گئی اور ان کو خفیہ ترین دستاویزات تک رسائی حاصل تھی۔ مبینہ طور پر انھوں نے یہ دستاویزات ایک بیرونی حکومت کو دیئے اور ان کا مستقبل میں مزید امریکی خفیہ دستاویزات اس ملک کو فراہم کرنے ارادہ تھا۔ ایف بی آئی کو رضاکارانہ طور بتاتے ہوئے کیون ملروئے کا کہنا تھا کہ جس شخص سے انھوں نے شنگھائی میں ملاقات کی اُس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ ایک تھنک ٹینک ایس اے ایس ایس کے لیے کام کرتا ہے۔اس کے بعد سے امریکی حکام کا ماننا ہے کہ چینی جاسوس ایس اے ایس ایس کی ملازمت کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button