سینٹرل جیل کراچی، کئی خطرناک قیدی بغیرکسی بیماری کے ہسپتال داخل
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
رینجرز کے جیل پرچھاپے کے بعد قیدیوں سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتےہوئے قیدیوں کی فردآ فردآ جانچ پڑتال سے ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ سینٹرل جیل کے کئی خطرناک قیدی بغیرکسی بیماری کے جناح ہسپتال میں داخل ہیں جہاں انہیں ہر قسم کی سہولت بھی حاصل ہے اوروہ اپنے گھر بھی آتے جاتے رہتے ہیں جس سے عدالت کو مکمل طور پر بے خبر رکھا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ زیِرعلاج ہونے یا گھرجانے سے متعلق عدالت سے اجازت نہیں لی جاتی ہے بلکہ ایسے قیدی جنہیں سزا سنائی جا چکی ہے وہ جیل انتظامیہ سے ملی بھگت کے بعد بیماری کا بہانہ بنا کر ہسپتال منتقل ہوجاتے ہیں۔زرائع کے مطابق یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ سینٹرل جیل میں موبائل فون کام کرتے ہیں جس کے لیے جیمرز باہر کی طرف لگائے گئے ہیں جواندرکام نہیں کرتے تاہم جیل میں کبھی کبھی جیمرزکوایکٹیویٹ کیا جاتا ہے۔