آن لائن مفت فلمیں دیکھنے کے لیے 3 بہترین سروسز
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
انٹرنیٹ تو اکثر افراد استعمال کرتے ہیں اور اسے فلمیں دیکھنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں مگر اکثر اسٹریمنگ سروسز پر فیس ادا کرکے ہی ایسا ممکن ہوتا ہے۔
تاہم اگر آپ آن لائن فلمیں دیکھنے چاہتے ہیں اور وہ بھی مفت، تو ایسی کئی سروسز یا ویب سائٹس موجود ہیں جہاں آپ مفت فلمیں دیکھ سکتے ہیں، بس انٹرنیٹ کا ہی خرچہ آنا ہے۔
اور ہاں یہ سروسز مفت ہونے کے ساتھ قانونی طور پر فلمیں دکھاتی ہیں لہذا ان کی بندش کا امکان بھی نہیں ہوتا، جو کہ درج ذیل ہیں۔
انٹرنیٹ آرکائیو (Internet Archive)
انٹرنیٹ آرکائیو تمام پبلک ڈومین والی چیزوں کا گھر سمجھ سکتے ہیں، جن میں ہزاروں فلمیں بھی شامل ہیں، مگر اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے کسی قسم کی فیس کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اکاﺅنٹ بنانے کی، تاہم اگر آپ اپنی پسندیدہ فلموں کو فیورٹ مارک کرنا چاہتے ہیں تو پھر ضرور اکاﺅنٹ بناسکتے ہیں جو کہ مفت ہے۔ ویسے یہاں اکثر پرانی فلمیں ہوتی ہیں تاہم سرچ کرنے پر پسند کی موویز بھی ڈھونڈی جاسکتی ہیں اور یہ صرف ویب براﺅزر پر چلتی ہیں۔
ٹیوبی ٹی وی (Tubi Tv)
ٹیوبی ٹی وی ویب پر مفت کمرشل فلموں کی سب سے بڑی لائبریری ہے، جس میں لائنز گیٹ، ایم جی ایم اور پیرا ماﺅنٹ سمیت متعدد اسٹوڈیوز کی فلمیں دستیاب ہیں، جبکہ یہ ڈیسک ٹاپ کے ساتھ اسمارٹ فونز پر بھی اسٹریم کی جاسکتی ہے جس کے لیے اکاﺅنٹ کی ضرورت نہیں۔ یہاں آپ کو 46 ہزار کے قریب فلمیں مل جائیں گی جو مختلف کیٹیگریز میں ہوں گی جن میں سرچ کرنا پڑتا ہے۔
یوٹیوب
اگر آپ کا خیال ہے کہ گوگل کی ویڈیو سروس پر کلپس یا فوٹیجز کے علاوہ کچھ نہیں، تو یہ غلط ہے کیونکہ یہاں آپ کو متعدد فلمیں مفت مل جائیں گی، جن میں ہولی وڈ کے ساتھ بولی وڈ اور پاکستانی بھی ہوں گی۔