کمشنر گوجرانوالہ ڈو یژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں عید الفطر اور چاند رات کے موقع پر خصوصی حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
گوجرانوالہ 23 جون 2017ء (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
کمشنر گوجرانوالہ ڈو یژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں عید الفطر اور چاند رات کے موقع پر خصوصی حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلہ میں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
وہ اپنے دفتر میں عید الفطر کے سلسلہ میں سیکورٹی پلان کے حوالے سے صو بائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک تھے۔
کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید گاہوں‘ مساجد‘ گرجا گھروں اور امام بارگاہوں کی بھر پور سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں اس ضمن میں سو ل سو سائٹی‘ علمائے کرام اور پارلیمنٹیر ین کو بھی مشاورت میں شریک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی نماز کے اجتماعات کی بھر پور سیکورٹی کے لئے اپنے اپنے ضلع کے پولیس سر براہوں کے ساتھ بھی مربوط رابطہ رکھا جائے تاکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو سیکورٹی کے لئے تعینات کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد‘ امام بارگاہوں میں داخلہ کے لئے واک تھر و گیٹس نصب کئے جائیں اور سیکورٹی اہلکاران کو میٹل ڈیٹیکٹر بھی فراہم کئے جائیں تاکہ سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جاسکے۔
اجلاس میں شریک ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریجن محمد طاہر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر4147۔افسران و اہلکاران سیکورٹی پلان کے تحت ڈیوٹی دیں گے جبکہ 1110 رضا کار وں کو بھی خصوصی ٹاسک سو نپا جائے گا۔ آر پی او نے بتا یا کہ عیدالفطر کے موقع پر5900 ۔ افسران و اہلکاران کو ذمہ داریاں سو نپ دی گئی ہیں جبکہ 1966 رضا پولیس کی معاونت کریں گے اس ضمن میں انہیں خصوصی ہدایات جاری کر د ی گئی ہیں انہو ں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں خصوصی مقامات پر واک تھرو گیٹس اور 1914 میٹل ڈیٹیکٹرز اور 3030 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں ۔ کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ڈویژن کی سطح پر سادہ لباس میں سیکورٹی افسران و اہلکاران بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔