پاکستان

سابق پی آئی او راﺅتحسین کی ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے حصول کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
سابق پی آئی او راﺅتحسین کی ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے حصول کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کی گئی اس دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہاہے کہ جس میٹنگ کی خبر لیک ہوئی راﺅ تحسین اس میں نہیں تھے۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی جس میں راﺅ تحسین کی پیروی سینئر ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے کی ۔انہوںنے کہاکہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی کاپی نہیں دی جا رہی جس میٹنگ کی خبر لیک ہوئی راﺅ تحسین اس میں نہیں تھے، پھر بھی خبر لیک معاملے پر سنجیدہ الزامات لگا کر کارروائی کی گئی۔
سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے سوالات کیے رپورٹ پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کی صوابدید ہے یا نہیں؟ ، اس معاملہ پر متعلقہ قانون کیا کہتا ہے؟سماعت کے موقع پر عدالت نے متعلقہ ایکٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کردی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button