ایڈیٹرکاانتخاب

شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان سے باہر نہیں اندر موجود ہیں؛ ملیحہ لودھی

(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان سے باہر نہیں اندر موجود ہیں، پاکستان نے اپنی سرزمین دوسرے ممالک کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان پاکستان مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ گزشتہ 35 سال سے افغانستا ن میں جاری جنگ سے پاکستان کے علاوہ کوئی دوسرا ملک متاثر نہیں ہوا۔ ملیحہ لودھی نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے حق میں ہے ¾پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کےلئے مذاکرات کرانے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو مکمل قیام امن کےلئے پر امن مذاکرات کا راستہ اپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل فوجی کارروائیوں نے افغانستان کے خلاف سرحد کے قبائلی علاقوں سے تمام دہشت گرد اور عسکریت پسند گروپوں کا خاتمہ کیا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان، پاک افغان سرحد کے خطرناک حصوں کی باڑ اور نگرانی سمیت سرحدی کنٹرول کو نافذ کرنے والا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button