پاکستان

نیواسلام آبادائیرپورٹ کےپراجیکٹ ڈائریکٹرشاہداسلم اپنےگھرپہنچ گئے

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ایئر کموڈور شاہد اسلم ایک ہفتے بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں جس کی پولیس حکام نے بھی تصدیق کردی ہے۔
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ایئر کموڈور ایک ہفتے بعد اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ پولیس حکام نے ان کی گھر واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد اسلم سے تفتیش کے بعد ان کے اغوا کامقدمہ خارج کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ایئر کموڈور شاہد اسلم 15 جون کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کے برادر نسبتی محمدغضنفرنے تھانہ مارگلہ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ شاہداسلم اپنے گھر واقع ایف ایٹ ون سے رات ساڑھے 8بجے کسی کام کےلئے نکلے جس کے بعد سے ان کاکوئی پتہ نہیں، ان کے دونوں موبائل فون بھی بند مل رہے ہیں۔ شاہد اسلم کے برادر نسبتی کی درخواست پر تھانہ مارگلہ پولیس نے ان کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button