پاکستان

بھارت اورپاکستان کومذاکرات پرآناہی ہوگا،پاکستانی ہائی کمشنر

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے پیشگی شرائط نہیں ہوتیں، پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگے گا، مسئلہ کشمیر حل کیےبغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وقت آچکا ہے دونوں ممالک امن تلاش کریں۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت میں تعینات پاکستان ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگنا چاہتا، مذاکرات کیلئے پیشگی شرائط نہیں ہوتیں، ہم نے صاف کہہ دیا ہے کہ مذاکرات بغیر شرائط کے ہوں گے، مذاکرات مخلصانہ اور دوستانہ ماحول میں ہونے چاہئیں، مذاکرات کے بغیر دونوں ممالک اپنے تنازعات حل نہیں کر سکتے، جامع مذاکرات کیلئے پاکستان کا فریم ورک تیار ہے، پاکستان لاحاصل مذاکرات کیلئے وقت ضائع نہیں کر سکتا، لہذا وقت آچکا ہے کہ دونوں ممالک امن تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے، پاکستان اور بھارت میں مسئلہ جموں و کشمیر تنازعات کی بنیاد ہے، پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل پر جامع مذاکرات چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button