ایڈیٹرکاانتخاب

داعش کے حامی دہشت گردوں کا فلپائن میں سکول پر حملہ، بچوں کو یرغمال بنا لیا، فوج سے مقابلہ جاری

(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
فلپائن میں داعش کے حامی دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی فلپائن کے علاقہ منداناؤ آئس لینڈ کے ایک سکول میں 300کے قریب مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیاہے اور سکول میں موجود بچوں اور دیگر افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ مقامی پولیس چیف کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے۔ انہوں نے سکول میں متعدد افراد کو یرغمال بنائے جانے کی تصدیق کی ہے لیکن ان کی شناخت بارے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔ سکول پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق داعش کی حامی سمجھی جانے والی شدت پسند جماعت بینگ سامورو اسلاملک فریڈم فائٹرز سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button