انٹرنیشنل

سعودی فرمانروا نے ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے ہٹا دیا، بیٹا محمد بن سلمان نیا ولی عہد مقرر

(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ سعودی فرمانروا کے بیٹے محمد بن سلمان السعود کو نیا ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے پہلے نائب ولی عہد مقرر تھے۔ سعودی خبررساں ادارے کا مطابق محمد بن سلمان کو نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا جبکہ ان کا وزیر دفاع کا عہدہ بھی برقرار رکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button