ڈی سی کالونی میں پلاٹوں اورگھروں کی ٹرانسفر فیس میں ضلعی انتظامیہ نے تقریباً 60فیصد کمی کر دی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ڈی سی کالونی میں پلاٹوں اورگھروں کی ٹرانسفر فیس میں ضلعی انتظامیہ نے تقریباً 60فیصد کمی کردی ہے جس سے کالونی کے مکینوں کا سالہاسال پرانا مسئلہ حل ہوگیاہے جبکہ 8کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج اور 70لاکھ روپے مالیت سے باؤنڈری وال کی تعمیر کاکام بھی تیز ی سے جاری ہے۔ان کاموں کی تکمیل سے کنٹونمنٹ بورڈکی طرف سے نقشوں کی منظوری کا عمل بھی جلد شروع ہونے کی توقع ہے ۔ ان خیالات کااظہارڈی سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ کے صدرحاجی امجد سلیم بٹ نے گذشتہ روز ممبران منیجنگ کمیٹی اورمکینوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا کہناتھا کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران ڈی سی کالونی میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ حاجی امجد سلیم بٹ نے بتایاکہ عید الفطر کے بعد ڈی سی کالونی ڈسپنسری میں ڈبل شفٹ شروع کی جارہی ہے جبکہ چوبیس گھنٹے ایمبولینس سروس کا آغاز بھی ہوچکاہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی سیکورٹی کیلئے کوئیک رسپانس فورس بھی مکمل طورپر متحرک کی جاچکی ہے۔ ڈی سی کالونی میں پٹرول پمپ کا کام بھی حتمی مراحل میں ہے۔سی سی ٹی وی کیمرے اورایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ حاجی امجد سلیم بٹ نے کہاکہ انتظامیہ نے پروفیسرٹاؤن کی اراضی کا ڈی سی کالونی کے نام انتقال کروالیاہے جبکہ ایکسٹینشن 2میں گیٹ کی تعمیر اوردیگر ترقیاتی کام بھی تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں