انٹرنیشنل
یونان: ہزاروں مظاہرین حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، مستعفی ہونے کا مطالبہ
ایتھنز: (نیوز وی او سی) یونان میں جاری اقتصادی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، 2010 اور 2015 میں معاشی بحران سے نکلنے کے لئے بیل آؤٹ پلان لینے کے باوجود یونان کی معیشت سنبھل نہیں سکی۔ پچھلے ہفتے حکومت نے یورپی یونین سے ساڑھے آٹھ ملین یورو کا ایک اور قرضہ لیا، عوام کی جانب سے اس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور عوام اس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت سے مستعفی ہونے کے نعرے درج تھے۔