آرمی چیف کا دورہ ترکی، ترک بری فوج کے سربراہ نے استقبال کیا
راولپنڈی (نیوز وی او سی آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے، ترک بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذک نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ ترک افواج کے چاق وچوبند دستے نے چیف آف آرمی سٹاف کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا،ترک بری فوج کے ہیڈکوارٹرزمیں علاقائی صورتحال پربریفننگ چیف آف آرمی سٹاف کو بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ترکی کے اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں ، آرمی چیف نے کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کو چادر چڑھائی، انہوں نے ترکی کی بری فوج کے ہیڈکواٹرز کا دورہ بھی کیا جب کہ ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی اکر سے ملاقات بھی کی۔قمر جاوید باجوہ کو پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ پرانکی خدمات پرایوارڈ دیا گیا۔ لیجن آف میرٹ کا ایوارڈ دیا گیا، آرمی چیف نے ایوارڈ پاکستانی اور ترک افواج کے شہداکے نام کردیا۔ آرمی چیف کو خطے کی سیکورٹی صورت حال پر تفضیلی بریفنگ دی گئی، انہیں آرمی چیف کو ترکی کی بری فوج کی فیلڈ ٹریننگ ، دفاعی پیدوار اور امن آپریشن پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترک افواج کے ہیڈکواٹرز کے دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی پاکستان کی عوام کے دلوں میں خصوصی جگہ رکھتا ہے۔ترک بری فوج کے سرابرہ اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔