گوجرانوالہ میں پارکوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ
گوجرانوالہ :ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامرجان نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(PHA ) کے افسروں کو ہدایت کی ہے کہ پارکس کی سیکورٹی فول پروف بنائی جائے ان کے لئے سیکورٹی گارڈ تعینات کرتے ہو ئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں اور پارکوں میں آنے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے پر تو جہ مرکوز کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایچ اے کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ارکان صو با ئی اسمبلی توفیق احمد بٹ ‘ محمد نواز چو ہان ‘وفاقی وزیر خرم دستگیر خاں کے نمائندہ ناصر کھوکھر‘ ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ‘ ڈائر یکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے احد ڈوگر‘ میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام ‘ بورڈ کے سرکاری و غیر سرکاری ممبران اور افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پی ایچ اے کا دائرہ کار گوجر انوالہ کی 73 یونین کونسلوں تک بڑ ھایا جائے گا۔