پاکستان

تصویر لیکس:سپریم کورٹ نے کے معاملے پر حسین نواز کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے تصویر لیک کے معاملے پر حسین نواز کے خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ کے خصوصی عملدرآمد بنچ نے فیصلہ سنا دیا۔اس سے پہلے حسین نواز کی تصویر لیک کا معاملہ پرسپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل،جسٹس شیخ عظت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 14 جون کوکیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے قانون میں کوئی ممانعت نہیں ، عدالت نے کہا کہ آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ ثبوت کے طورپرپیش نہیں کی جاسکتی اس طرح کی ریکارڈنگ صرف ٹرانسکرپٹ کی درستگی کیلئے کی جا سکتی ہے اور اس حوالے سے درخواست گزار کے خدشات بے بنیاد ہیں،سپریم کورٹ نے بتایا کہ تصویر لیک کرنےوالے کی نشاندہی ہو چکی ہے جبکہ جے آئی ٹی کو آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کا اختیار حاصل ہے۔ واضح رہے پاناما کیس کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی دوران تفتیش تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایک طوفان برپا ہوگیا تھا۔حسین نواز نے معاملے کی چھان بین کے لئے کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی ، تاہم جے آئی ٹی نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button