ایڈیٹرکاانتخاب

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان بارے پالیسیاں مزید سخت کر سکتی ہے

اسلام آباد (نیوزوی او سی ) غیرملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے متعلق پالیسی مزید سخت کرسکتی ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق ڈرون حملوں میں اضافہ ، امداد روکنے اور غیر نیٹو اتحادی پاکستان کا درجہ کم کرنے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے متعلق اپنا موقف سخت کرسکتی ہے جس کی وجہ افغان طالبان کی مبینہ محفوظ پناہ گاہیں ہیں ۔ امریکا چاہتا ہے پاکستان ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ طور پر ڈرون حملوں میں اضافہ ، امداد روکنے اور غیر نیٹو اتحادی پاکستان کا درجہ کم کرنے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے ۔ بعض امریکی حکام کا خیال ہے کہ امریکا پاکستان سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ حالیہ ہفتوں میں اسلام آباد سے بات چیت پر زیادہ زور دے رہی ہے اور جولائی کے وسط تک اپنی علاقائی حکمت عملی پیش کرسکتی ہے ۔ ادھر پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے وسیع تر قومی سلامتی کے امور پر شراکت داری جاری ہے ۔ رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس ، پینٹاگون اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے اس خبر پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ – See more at:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button