کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2021ء میں شاید منعقد نہ ہو، آئی سی سی نے خدشہ ظاہر کر دیا

چدبئی: (ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے بعد اس کی مقبولیت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت فائنل کو تقریباً ایک ارب سے زائد افراد نے براہ راست اپنی ٹیلی وژن سکرینوں پر دیکھا تھا۔ تاہم اتنی مقبولیت کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ شاید اس ٹورنامنٹ کا آئندہ انعقاد ممکن نہ ہو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے بعد آئی سی سی نے یہ معاملہ سالانہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ٹورنامنٹ کو جاری رکھنے کے حوالے سے تجاویز دی جائیں گی۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2021ء کا انعقاد بھارت میں شیڈول ہے لیکن ابھی تک اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہوگا بھی کہ نہیں؟ کیونکہ آئی سی سی اسی دوران ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک آئندہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد بھارت میں 2021ء کو شیڈول ہے لیکن کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے پر بھی نظر ثانی کر رہی ہے جس کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کو شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وجوہات بالکل صاف ہیں کہ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں ناصرف عوام کی دلچسپی بہت زیادہ ہوتی ہے بلکہ یہ مقابلے آمدنی کے اعتبار سے بھی اچھے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زیادہ ٹیموں کو کھیلنے کا چانس ملتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2018ء میں ہوا تھا، مگر 2017ء اور 2018ء میں بہت سی ٹیموں کی سیریز شیڈول ہیں جس کی وجہ سے اس کو موخر کر دیا گیا ہے۔ اب یہ ٹورنامنٹ 2019ء یا 2020ء میں منعقد ہوگا۔ میڈیا کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کا وینیو بھی ابھی تک ڈیسائڈ نہیں کیا جا سکا ہے تاہم یہ ٹورنامنٹ آسٹریلیا یا جنوبی افریقا میں منعقد کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ممکن ہوگا یا نہیں؟ اس کا فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button