پاکستان

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 90 پیسے فی یونٹ کمی کر دی

اسلام آباد 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں1 روپیہ 90 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا میں مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت چئیرمین نیپراطارق سدوزئی نےکی۔ سماعت کے دوران ہی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 90 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button