بھارتی اداکارہ انجلی شریواستیو کی مبینہ خودکشی
نیو دہلی- انڈیا 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
گزشتہ ہفتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی ماڈل اداکارہ کرٹیکا چوہدری کو بیہمانہ طریقے سے قتل کیا گیا تھا، ابھی ان کے قتل کی تحقیقاتی ہی مکمل نہ ہونے پائی تھی کہ اور بھارتی اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
بھوجپوری زبان میں بننے والی فلموں کی معروف اداکارہ انجلی شریواستیو نے ممبئی میں اپنے فلیٹ میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق 29 سالہ انجلی شریواستیو نے ممبئی کے علاقے آندھرے ویسٹ میں اپنے کرائے کے فلیٹ میں مبینہ خودکشی کی۔
Tweet
ANI ✔ @ANI_news
Mumbai: A 29-year-old actor Anjali Shrivastav allegedly committed suicide by hanging herself from a ceiling fan at her house in Andheri West
3:14 AM – 19 Jun 2017 · New Delhi, India
8 8 Retweets 15 15 likes
Twitter Ads info and privacy
انجلی شریواستیو متعدد بھوجپوری زبان میں بننے والی فلموں میں کام کرچکی تھیں، جب کہ ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم’ کیہو تہ دل میں با‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی۔
دیگر بھارتی نیوز ویب سائٹس میں شائع رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا گزشتہ دن سے موبائل فون بند جا رہا تھا، جس وجہ سے ان کے رشتہ دار پریشان تھے، انہوں نے ان کے فلیٹ مالک کی مدد سے ان کے فلیٹ تک رسائی کی، جہاں وہ پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
رشتہ داروں اور فلیٹ مالک نے پولیس کو اطلاع دے دی، جب کہ اداکارہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی کئی گھنٹے قبل ہلاکت کی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کے فلیٹ سے کوئی خودکشی نوٹ یا دیگر ایسا ثبوت نہیں ملا، جس سے اندازہ ہوکے انہوں نے کسی پریشانی یا مسئلے کی وجہ سے سنگین قدم اٹھایا۔
دوسری جانب پولیس نے ان کے مبینہ قتل کے امکانات کو بھی مسترد نہیں کیا۔
خیال رہے کہ بھوجپوری زبان ہند آریائی زبان ہے، جو زیادہ تر شمالی ہندوستان اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں بولی جاتی ہے، اس زبان کے بولنے والے افراد کی زیادہ تعداد اتر پردیش، چھتیس گڑھ، مدھیا پردیش، جھارکھنڈ اور بہار میں پائی جاتی ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ 13 جون کو بھی ممبئی میں ہی ایک ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ کرٹیکا چوہدری کو بھی اپنے فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔
پولیس نے کہا تھا کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا۔
اس سے پہلے رواں برس مئی میں ہی ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ انامیکہ ڈوبے کی بھی پراسرار ہلاکت ہوئی تھی، وہ اپنے مرد دوست کے فلیٹ پر رات رکیں تھیں، جس دوران صبح ان کی ہلاکت ہوئی۔
بولی وڈ میں اس سے پہلی بھی خواتین اداکاراؤں کی خودکشی اور پراسرار ہلاکتوں کی خبریں آتی رہی ہیں، تاہم اب تک کسی بھی واقعے کی تحقیقات سامنے نہیں آسکی۔