رؤوف کلاسرا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اسلام آباد 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق رؤوف کلاسرا نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر وزیر اعلیٰ کی میڈیا ٹاک کا ایک کلپ دکھایا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو میں اب کیا کہوں، جب وہ اداکاری کرنے پر آتے ہیں تو کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے کرپشن نہیں کی تھی تو حمزہ شہباز کے میرے پاس دستاویزات موجود ہیں جن کا میں متعدد مرتبہ حوالہ بھی دے چکا ہوں۔ حمزہ شہباز نے نواز شریف کی جگہ نیب کو 33 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز اس چیز کا جواب دے دیں۔ اگر کرپشن نہیں کی تو یہ ادائیگی کیسے اور کیوں کی گئی؟ ہمیں اس کا جواب دے دیں۔ کیا ان لوگوں نے نیب کو عطیہ دیا؟ دوسری بات یہ ہے کہ جہاں سے کرپشن پکڑی جانی تھی وہ ادارے تباہ کر کے رکھ دئے ہیں۔
کسی ادارے کا آڈٹ نہیں ہونے دیتے ۔ جہاں سے کوئی چیز پکڑے جانے کا خدشہ ہوتا ہے وہاں آگ لگ جاتی ہے۔ نندی پور پراجیکٹ پر خود شہباز شریف نے کہا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ میں کرپشن ہوئی ہے اور نیب کو اس کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔ انہوں نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: