کھیل

ڈبلیو ڈبلیو ای میں تاریخ ساز ایونٹ کا انعقاد

ڈبلوڈبلوای 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈبلیو ڈبلیو ای میں تاریخ ساز ایونٹ کا انعقاد
بیرن کوربن نے پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای مسٹر منی ان دی بینک کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔


ڈبلیو ڈبلیو ای کا منی ان دی بینک ایونٹ سینٹ لوئس میں گزشتہ شب ہوا جس میں اسمیک ڈاﺅن کے پانچ بہترین ریسلر نے مین ایونٹ میں شرکت کی۔
اس لیڈر میچ میں بیرن کوربن کے ساتھ اے جے اسٹائلز، سمیع زین، کیون اوئنز، ڈولف زیگلر اور Shinsuke Nakamura نے حصہ لیا مگر کامیابی بیرن کوربن کے نام رہی۔
اس کامیابی کے ساتھ انہیں منی ان دی بینک بریف کیس مل گیا جس کی بدولت وہ کسی بھی وقت ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میچ کے لیے اسے کیش کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جندر مہل نے ایک بار پھر سنگھ برادرز کی مدد سے رینڈی اورٹن کو ان کے ہوم ٹاﺅن میں شکست دیکر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
کہا جارہا ہے کہ یہ کامیابی ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے بھارت میں قدم جمانے کی کوشش کا حصہ ہے جو اس وقت اس کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے۔
اسی طرح ایونٹ کے ایک اور میچ میں دی نیو ڈے نے ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ میچ میں دی اوسوز کو کاﺅنٹ آﺅٹ پر شکست دی جس کے باعث وہ چیمپئن تو نہیں بن سکی مگر اس سے یہ بات یقینی ہوگئی کہ یہ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آئیں گی۔
ویمن چیمپئن ناﺅمی نے لانا کو شکست دیکر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
تاہم ایونٹ کی خاص بات ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ریسلرز کے درمیان منی ان دی بینک لیڈر میچ کا انعقاد تھا جس کا اختتام کافی متنازع انداز سے ہوا۔
جیمز ایلس ورتھ کی مدد سے کارمیلا نے کامیابی حاصل کی حالانکہ انہوں نے خود بریف کیس کو زنجیر سے الگ بھی نہیں کیا تھا، تاہم اس میچ کو تاریخ ساز ضرور قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button