پاکستان

حکومت نے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی،خورشید شاہ

اسلام آباد 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
حکومت نے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی،خورشید شاہ
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی، اب فیصلہ عدالت کے ہاتھ میں ہے کہ وہ امیروں اور غریبوں میں فرق رکھتی ہے یا قانون و انصاف کا بول بالا کرتی ہے.قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کا حصہ ہے جو اسے تفتیش کرکے دے رہی ہے حکومت کے پاس ااپنے بچاؤ کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہیں اس لیے اس نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر حملہ کرنے کی کوششیں کی ہیںخورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک میں امیر اور غریب دونوں کیلئے یکساں قانون کے خواہاں ہیں کیونکہ ملک میں نیب اورایف آئی اے غریب کو تو پکڑ رہا ہے مگر امیروں پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button