قطرکا عرب ممالک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنےکا اعلان
دوحہ 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
قطرکا عرب ممالک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنےکا اعلان
قطر کے وزیرخارجہ شیخ عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ اقتصادی اور سفارتی تعلقات توڑنے والے عرب ممالک جب تک اپنے اقدامات واپس نہیں لیتے ہیں،اس وقت تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گےدوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبد الرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطر محاصرے میں ہے، اس لیے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ عرب ممالک نے مذاکرات کے آغاز کے لیے ناکا بندی ختم نہیں کی ہےاس لیے ان سے کسی بھی موضوع پر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر کو ابھی تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا ہے۔ اگر بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو قطراشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے ایران سمیت دوسری ریاستوں پرانحصار کرے گا۔