Draft

سی آئی اے پولیس کی کارکردگی ۔رہزنی کی متعددوارداتوں میں مطلوب وقاص عرف ڈڈو گروہ کے دو ارکان گرفتار ۔

گوجرانوالہ 19 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سی آئی اے پولیس کی کارکردگی ۔رہزنی کی متعددوارداتوں میں مطلوب وقاص عرف ڈڈو گروہ کے دو ارکان گرفتار ۔ایک موٹر سائیکل ، ایک پسٹل اور تین موبائل فونز برآمد ۔۔ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ شہریوں کو امن کی فضا فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کے احکامات کے پیش نظر سی آئی اے پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب وقاص عرف ڈڈو گروہ کے دو ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل ، ایک پسٹل اور تین موبائل فونز برآمد کئے ہیں ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں وقاص سوہنی عرف ڈڈو سکنہ سراج پورہ ، شان عرف شانی سکنہ یوسف پورہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق علاقے میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی پی او اشفاق خان نے ایس پی ڈویژن اور ڈی ایس پی سی آئی ا ے عمران عباس چدھڑ کو مناسب ہدایات جاری کیں ۔ ڈی ایس پی سی آئی ا ے عمران عباس چدھڑ نے اے ایس آئی عمران خالد ، سلطان محمود، آصف اقبال ، محمد شاہد اور قمرالزمان پر ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔ٹیم نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا ۔علاوہ ازیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا اور اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے ۔نواب چوک اور پنڈی بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان سے نقدی چھینی ۔علی پور بائی پاس کے قریب پیدل جانے والے دو اشخاص کو روک کر ان سے موبائل فونز اور نقدی چھینی ۔ملزمان نے مزید بتایا کہ وہ نشہ کے عادی ہیں ۔ نشہ کی لَت میں ڈوبے ملزمان نے کہا کہ وہ اپنا نشہ پورا کرنے کے لئے وارداتیں کرتے ہیں۔ملزمان کے د یگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ شہریوں کو امن کی فضا فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button