گیپکو کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہر شخص کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم ضروری ہے
گوجرانوالہ 19 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ دور تیز ترین ابلاغ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور آج پوری دنیا سکڑ کر کمپیوٹر کی سکرین پر آگئی ہے لہذا عصری دور کے تقاضوں پر پورا اُترنے کیلئے ہر شخص کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم ضروری ہے۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے بختیار میموریل لیبر ھال میں قائم کمپیوٹر سنٹر سے فارغ التحصیل ہو نے والے طلباء و طالبات کو سندیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے مرکزی جنرل سیکر ٹری خورشید احمد خاں ،سی بی اے کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خاں ، ریجنل جنرل سیکرٹری عبدالرزاق جٹھول و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔چیف ایگزیکٹونے کہا کہ اگرہم نے اقوامِ عالم میں مقام پیدا کرنا ہے تو اپنی نئی نسل کو مستقبل میں درپیش چیلنجوں سے نمبرد آزما ہونے کیلئے تیار کرکے ایک مفید جنریشن بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گیپکو کے غریب ملازمین کے بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کیلئے یونین کی سطح پر کمپیوٹر سنٹر کا قیام نہایت مستحسن اقدام ہے۔خورشید احمد خاں نے کہا کہ ملک بھرمیں واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے زیر اہتمام قائم کمپیوٹر سنٹر سے ہر سال سینکڑوں ملازمین کے بچے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔نہوں نے کہا کہ دین میں علم کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور زندگی میں مسلسل علم کا حصول ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ مقررین نے تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کمپیوٹر کی تعلیم کی ضرورت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری، پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے جنرل سیکر ٹری خورشید احمد خاں و دیگر نے کامیاب ہونے والے بچوں اور بچیوں میں اسناد تقسیم کیں۔تقریب میں جنرل مینجر آپریشن ہارون الرشید،ڈا ئریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن انور سعید کیلوی ،،مینجر ایچ آر اینڈ ایڈمن محمد ذیشان ستار، سی بی اے کے مرکزی نائب صدر یونس کمبوہ،کمپیو ٹر سنٹر کی پرنسپل نسرین اختر،انسٹریکٹر رانا فرقان،لیبر ھال کے انچارج مظہر حسین شاہ، دیگر یونین عہدران اخلاق احمد چیمہ، ساجد ڈار، میاں عطاء الرحمن ،حاجی محمد ریاض، پرویز لنگڑیال، عبدالرزاق گجر، عباس باجوہ، عدنان بشارت، طارق جاوید، محمد افضل باجوہ، ذوالفقار ہنجراسمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔