گھر سے چیونٹیاں بھگانے اور دانت کا درد ختم کرنے کا آسان نسخہ
لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ اپنے گھر میں چیونٹیوں کی وجہ سے تنگ ہیں اور زہریلی دواﺅں کے استعمال کی بجائے کوئی قدرتی طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں تو پھر نمک سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوگی۔
گرمیوں کی وجہ سے چیونٹیاں اپنے بِلوں سے نکل آتی ہیں اور باورچی خانے اور کمروں میں حملہ آور ہوتی ہیں لیکن اگر آپ کھڑکیوں اور الماریوں میں تھوڑا سانمک چھڑک دیں تو وہاں سے چیونٹیاں غائب ہوجائیں گی،اس کے علاوہ نمک کی وجہ سے گھر میں نمی بھی کم ہوگی۔
نمک کے دیگر فوائد بھی جان کر آپ اسے ضرور استعمال کریں گے،آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
برتنوں کی چمک کے لئے
نمک کو سرکے میں ڈالیں اور اس محلول کی مدد سے تانبے،سلور اور براس کے برتنوں کو صاف کریں اور انہیں چمکدار بنالیں۔
بند سینک کے لئے
ابلتے ہوئے پانی میں نمک کے چند چمچ ڈالیں اور اس پانی کو سینک میں ڈالنے سے وہ کھل جائے گا ۔
منہ میں چھالے کے لئے
نیم گرم پانی میں نمک ڈالیں اور اس سے کُلی کرنے سے منہ کے چھالے ٹھیک ہونے لگیں گے۔
دانت کے درداورچمک کے لئے
متاثرہ دانت پر نمک لگاکر تھوڑی دیر بعد کُلی کرلیں،درد ٹھیک ہوجائے گی۔دانتوں کو چمکانے کے لئے بھی نمک سے انہیں صاف کیا جاسکتا ہے ،بلڈ پریشر کے مریض یہ نسخہ نہ آزمائیں۔