پاپ گلوکارہ بیونسے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

امریکی میڈیا کے مطابق بیونسے نے لاس اینجلس کے اسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا، ان کے شوہر اور میوزک پروڈیوسر جے زی اس موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی تھے، انہوں نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے بالکل صحت مند اور تندرست ہیں، تاہم بچوں کی جنس کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات منظر عام پر نہیں آسکیں۔
35 سالہ گلوکارہ بیونسے نے کچھ عرصہ قبل سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر اپنے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ جڑواں بچوں کے اس دنیا میں آنے کے بعد ہماری فیملی میں خوشگوار اضافہ ہوجائےگا۔ اس خبر کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں