کھیل
پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا- بھارت کو 180 رنز سے شکست
لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کے لیے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو مقررہ اوور میں 339 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، بیٹنگ کے بعد شاہینوں نے باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شاداب خان نے 2 اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔