ایڈیٹرکاانتخاب
پانامہ کیس کی تحقیقات میں مصروف ہوں، شوکاز نو ٹس واپس لیا جائے: رکن جے آئی ٹی عرفان منگی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی رکن عرفان نعیم منگی نے نیب کے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات میں مصروف ہوں، شوکاز نوٹس واپس لیا جائے، انہوں نے جواب میں کہا کہ 1992ء میں سندھ پبلک سروس کمشن کے امتحان میں پہلی پوزیشن لی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو سے تین گولڈ میڈل حاصل کئے، نیب میں بھرتی ہونے سے قبل تفتیش کا 14 سالہ تجربہ حاصل کیا، تمام دستاویز نیب کو فراہم کر چکا ہوں، بیرون ملک ٹریننگ کے دوران جے آئی ٹی میں تقرری کا علم ہوا، نیب بلوچستان نے بذریعہ فون شوکاز نوٹس کا بتایا، جے آئی ٹی میں مصروفیت کے باعث تفصیلی جواب نہیں دے سکتا معاملہ ابھی زیر التواء رکھا جائے۔