انٹرنیشنل

بھارت نےسکھ وفد کو پاکستان آنے سے روک دیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی پر پاکستان آنے والے سکھ وفد کو سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر روک دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکھ گردوارا کمیٹی نے کہاکہ بھارتی حکام نے سکھ وفد کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، بھارتی حکام نے اجازت نہ دینے کی وجہ سیکیورٹی صورتحال بتائی ہے۔بھارتی حکام کا کہنا تھاکہ سکھ وفد کا کوئی بھی رکن پاکستان گیا تواپنی ذمہ داری پر جائے گا اور اسے اس بات کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔یہ وفد 251سکھ افراد پر مشتمل تھا جسے مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی پر21 سے 29 جون تک پاکستان آنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button