بزنس

قطری کمپنیوں کا مرغی کے گوشت کی ضرورت پوری کرنے کیلئے پاکستانی کمپنیوں سے رابطہ-

کراچی : ( نیوا وی او سی) پاکستان نے قطر کو مرغی کا گوشت بر آمد کردیا ہے ، وفا ق ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر زبیر طفیل کے مطابق قطری تاجروں کو غذائی ضرورت پوری کرنے کی پیش کش کی تھی، کچھ قطری کمپنیوں نے مرغی کے گوشت کی ضرورت پوری کرنے کیلئے پاکستانی کمپنیوں سے رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے پڑوسی ملکوں سے تجارتی رابطے ٹوٹنے کے بعد پاکستان نے قطر کو مرغی کا گوشت بر آمد کردیا ہے ۔وفا ق ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر زبیر طفیل کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے قطر کی غذائی ضروریات کے کچھ راستے بند ہونے پرقطری تاجروں سے رابطہ کر کے پاکستا ن سے ہر طرح کی غذائی ضرورت پوری کرنے کی پیش کش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ رابطے کے نتیجے میں کچھ قطری کمپنیوں نے فوری طور پر مرغی کے گوشت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پاکستانی کمپنیوں سے رابطہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ قطر کے لیے مرغی کا گوشت ہوائی جہاز کے ذریعے بر آمدکیا گیا ہے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button