Draft

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بارش اور مون سون کے پیش نظر سیلاب سے حفاظتی انتظامات اپ ٹو ڈیٹ اور مشینری فنکشنل رکھنے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا

گوجرانوالہ 18 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے حالیہ بارش اور مون سون کے پیش نظر سیلاب سے حفاظتی انتظامات اپ ٹو ڈیٹ اور مشینری فنکشنل رکھنے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیاہے۔ انہوں نے اجلاس میں شریک آرمی افسران سے بھی کہا کہ وزیرآباد اور کامونکی کیلئے فوکل پرسن مقرر کئے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بخوبی عہدہ برآ ہوا جاسکے۔
وہ گذشتہ روز اپنے دفتر میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکموں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے رہے تھے۔ اے ڈی سی جی ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے ضلعی انتظامیہ اور محکموں کے اقدامات سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ آرمی افسران اور سول اداروں کے حکام شریک تھے۔
ڈی سی نے کہا کہ گوجرانوالہ کی ضلعی حدود میں دریاؤں نہروں اور برساتی نالوں کے حفاظتی بند اور پشتے جو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے چیک کئے ہیں ان تمام کا معائنہ کرنے کے لئے اچانک دورے کروں گا اور تحصیل ایڈمنسٹریشن اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے اربن فلڈنگ پلان کے تحت واسا حکام اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے سیوریج اورنکاسی آب کے نظام کو درست حالت میں رکھا جائے ڈسپوزل سٹیشن اور پمپس انتہائی فنکنشل رکھے جائیں تاکہ کسی نشیبی علاقے اور سڑکوں گلیوں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں میں وہ روزانہ شہر کا دورہ کریں گے اور عوامی مشکلات دور کرنے کیلئے واسا اور کارپویشن کی کارکردگی ملاحظہ کریں گے۔ ڈی سی نے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کو امدادی و ریلیف کیمپس فعال رکھنے اور ریسکیو آپریشن سے متعلقہ محکموں کو بھی چوکس رہنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں کسی بھی جگہ اور کسی ادارے کی جانب سے خامیوں کی نشاندہی پر فوری تادیبی کاروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button