انٹرنیشنل
داعش کی اسرائیل میں پہلی کارروائی ، یروشلم میں خاتون پولیس افسرکی چاقو حملہ میں ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
بیروت 18 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
داعش نے اسرائیل میں پہلی کارروائی کرنے کادعوی کیا ہے ۔دہشت گرد تنظیم داعش نے یروشلم میں اسرائیلی خاتون پولیس افسر کی چاقو حملے سے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی۔داعش کی خبررساں ایجنسی اعماق نے اپنے آن لائن پیغام میں کہا ہے کہ داعش کے 3 حملہ آوروں نے یہودیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔ تنظیم خبردار کیا ہے کہ یہ حمہ آخری نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی خاتون پولیس اہلکار چاقو کے حملے میں ہلاک ہو گئی تھی جبکہ پولیس کی کارروائی میں داعش کے 3حملہ آور بھی مارے گئے تھے