پاکستان

نگری بالا میں بارشوں اور ژالہ باری نے کھڑی فصلیں تباہ ، کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

ایبٹ آباد 18 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ایبٹ آباد کی یونین کونسل نگری بالا میں شدید بارشوں اور ژالہ باری نے کھڑی فصلیں تباہ کر رکھ دیں، لوگوں کی تیار فصلیں تباہ ہونے سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے، بجلی کے درجنوں میٹر ناکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ گھروں کے اوپر رکھی پانی کی درجنوں ٹینکیاں بھی لیک ہو گئیں۔ مقامی کسان بھائیوں کا کہنا ہے کہ فصلوں کی تباہی سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، ایسی فصلیں جو بالکل تیار ہو چکی ہیں، مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، کسانوں کی محنتیں رائیگاں گئیں۔
واضح رہے کہ شدید ژالہ باری کے باعث کھمبوں کے ساتھ لگے بجلی کے میٹروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ واپڈا افسران میٹروں کی تبدیلی یا مرمتی کیلئے فوری احکامات جاری کریں تاکہ علاقہ میں بجلی کا نظام بحال ہو سکے۔ واپڈا کے اہلکار فی کس میٹر کی مرمتی اور تبدیلی کیلئے تین ہزار روپے طلب کر رہے ہیں۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ٹیمیں بھجوا کر لوگوں کے نقصان کا جائزہ لیکر ان کا فوری ازالہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button