پاکستان

مجھے وزیراعلیٰ بنانے کی باتیں نہ جانے کہاں سے گھڑی جاتی ہیں – راناثناء اللہ

مسلم لیگ (نیوز وی او سی) پنجاب کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھے وزیراعلیٰ بنانے کی باتیں نہ جانے کہاں سے گھڑی جاتی ہیں ایسی سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاداری تبدیل کرنا میرےخون میں شامل نہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کو لوگوں نے منتخب کیا ہے انہیں کوئی بھی غیر جمہوری عمل سے نہیں ہٹا سکتا اور شہبازشریف کسی بھی عہدےپرہوں وہ ہمارے لیڈرہیں۔
انہوں نے کہا کہ تفتیشی ایجنسی کا بنیادی فرض ثبوت جمع کرنا ہوتا ہے ریفرنس دائرکرنا ہے تو وہ نیب عدالت میں پھرپانچ سال چلے گا۔
رانا ثناء اللہ جے آئی ٹی کے سامنے شہابز شریف کی پیشی کے حوالے سے کہا کہ شہبازشریف زبانی ہی جےآئی ٹی کوتمام تفصیلات دے دیں گے کیوں کہ وہ پوری طرح تمام معاملات سے آگاہ ہیں اس لیے وزیراعلیٰ جےآئی ٹی کوبآسانی تسلی کرا دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button