پاکستان
نہیں جانتے جے آئی ٹی رکن کی نامزدگی کیلئے کال کس نے کی، سپریم کورٹ نوٹس لے’
اسلام آباد: (نیوز وی او سی) چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی واٹس ایپ کال تنازعہ پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ظفر حجازی کہتے ہیں مکمل انکوائری سے ہی حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں جمع جواب میں چیئرمین ایس ای سی پی نے کہا کہ ان پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو تنازعہ میں ملوث کرنے کا الزام لگایا، نہیں جانتا جے آئی ٹی رکن کی نامزدگی کے لیے کال رجسٹرار سپریم کورٹ نے کی یا کسی اور نے کی۔ طفر حجازی کا مزید کہنا تھا کہ فاضل رجسٹرار کا اپنے اختیار کے تحت جے آئی ٹی نامزدگی میں کوئی کردار نہیں تھا۔ ظفر حجازی نے استدعا کی کہ کسی انکوائری کی عدم موجودگی میں واٹس اپ کال تنازعہ سپریم کورٹ کے نوٹس کا متقاضی ہے۔