پاکستان
شہباز شریف کی پیشی: لیگی کارکن منع کرنے کے باجود جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے
اسلام آباد : (نیوز وی او سی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی ، لیگی کارکن منع کرنے کے باوجود جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد نے قائدین کے حق میں نعرے لگائے اور بھنگڑے بھی ڈالے ، خواتین کارکن بھی پیش پیش نظر آئیں ، لیگی متوالوں نے پارٹی پرچم اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ کارکنوں نے جوڈیشل اکیڈمی کے عقبی ناکے سے آگے جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے روک دیا ، راولپنڈٰی میں باغ سردارں چونگی نمبر چار سے (ن) لیگ کے کارکنوں نے ریلی نکالی ، وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی میں بڑی تعداد میں موٹر سائیکل سوار اور گاڑیاں شامل تھے ، جنہوں نے اپنے قائدین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔