جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکھٹے کئے : ڈی جی آئی بی کا اعتراف
جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکھٹے کئے : ڈی جی آئی بی کا اعتراف
پاناما کیس بڑا اہم اور ملکی سیاست پر اثرات ہیں ، اس قسم کی معلومات اکھٹا کرنا آئی بی کا معمول کا کام ہے : آفتاب سلطان کا اعترافی جواب سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد (نیوز وی او سی) ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع جواب میں کہا گیا ہے کہ آئی بی قومی اہمیت کے ہر معاملے کی معلومات اکھٹی کرتی ہے، آئی بی سرکاری اعلی عہدوں پر تعینات سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکھٹا کرتی ہے ، یہ معلومات حاصل کرنا آئی بی کا معمول کا کام ہے، پاناما کیس بڑا اہم اور ملکی سیاست پر اثرات ہیں ، اس لیے جے آئی ٹی ارکان کے کوائف جمع کیے گئے ، جے آئی ٹی ارکان کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے عمل کا افشا ہونا قابل تشویشناک ہے ، آئی بی نے اس حوالے سے موثرانداز میں تحیقات شروع کردی ہیں ۔ تحریری جواب میں ڈی جی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بلا ل رسول اور اہل خانہ کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرنے کا بھی الزام غلط ہے ، جے آئی ٹی کے کسی بھی رکن کو حراساں ، نجی زندگی میں مداخلت نہیں کی گئی۔